9 مئی 2016 - 15:57
 نیتن یاہو کی انتخابی مہم کی فنڈنگ سعودی شاہ سلمان نے کی: پنامہ لیکس

شام کی ایک عربی نیوزویب سائٹ نے پنامہ لیکس کہ جس نے دنیا کے مختلف ممالک میں سیاسی طوفان کھڑا کردیا ہے کے حوالے سے لکھا ہےکہ اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کے سینئر رکن اورلیبر پارٹی کے سربراہ نے انکشاف کیاہےکہ گذشتہ سال نیتن یاہو کی انتخابی مہم کی فنڈنگ سعودی شاہ سلمان نے کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی ایک عربی نیوزویب سائٹ المصدر نے پنامہ لیکس کہ جس نے دنیا کے مختلف ممالک میں سیاسی طوفان کھڑا کردیا ہے کے حوالے سے لکھاہےکہ اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کے سینئررکن اور لیبرپارٹی کےسربراہ ’’اسحاق ہرزوگ‘‘ نے انکشاف کیا ہےکہ گذشتہ سال نیتن یاہو کی انتخابی مہم کی فنڈنگ سعودی شاہ سلمان نے کی۔

انہوں  نے انکشاف کیاکہ 2015 ءمیں سعودی شاہ سلمان نے 80 ملین ڈالر کی بھاری رقم کو شامی ہسپانوی شخص کے ذریعے نیتن یاہو تک پہنچایا۔

اسحاق ہرزوگ نے پنامہ لیکس کے حوالے سے کہاکہ اس رقم کو برطانیہ کے ورجن جزیروں کے مالک واسرائیلی ارب پتی ٹیڈی ساگی کے کہ جنہوں نے خود نیتن یاہو کی انتخابی مہم پر لاکھوں ڈالر خرچ کرنے کا وعدہ کیا تھا کے اکونٹ میں جمع کیا گیا۔

یاد رہےکہ پنامہ لیکس 11.5 ملین خفیہ کاغذات ہیں جسے قانونی مشاورتی کمپنی موساک فونسقا نے بنایاتھا یہ کمپنی  پنامہ میں قائم ہوئی اوراسکے پوری دنیا میں 40 کے قریب دفاتر ہیں اس کمپنی کی وجہ شہرت بڑی بڑی شخصیات کے اثاثے چھپانے اورٹیکس چوری میں مدد دینا ہے۔

سال 2015 ءمیں جرمن روزنامہ زیتوشے  زیتونگ سے ایک نامعلوم شخص نے رابطہ کرکے موزیق فونسقانامی مشہور فرم کے انتہائی دستاویزات حوالے کرنے کی پیشکش کی ۔

جرمن کے اس اخبار نے اس پورے ڈیٹا کا خلاصہ رپورٹ کی شکل میں گذشتہ ماہ کوجاری کردیا اوراسے پنامہ پیپرس لیک کا نام دیاگیا اوراس وقت تک ہونے والی تمام لیکس میں یہ تاریخ کا سب سے بڑا لیک تھا جس میں تقریباً 100 کروڑ دستاویزات ہیں اس میں 2 لاکھ 14 ہزار افراد کمپنیوں ،ٹرسٹ اورفاؤنڈیشن کی تفصیلات موجود ہیں۔

ان دستاویزات میں سابق موجودہ اورسربراہان مملکت کے نام موجود ہیں جن پر ملک کی دولت لوٹنے کے الزامات ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔